گوگل سے کاپی رائٹ فری امیج ڈاؤنلوڈ کریں
السلام علیکم دوستوں
یوں تو ہم گوگل سرچ کے ذریعے سے بے شمار تصاویر اپنے کمپیوٹر لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون مین ڈاؤنلوڈ کرتے رہتے ہیں لیکن ہم یہ نہیں جانتے کہ گوگل سرچ سے ڈاؤنلوڈ کی جانے والی ان تصاویر میں سے کن تصویروں پر کاپی رائٹ (جملہ حقوق) ہے اور کن تصویروں پر نہیں ہے
یاد رہے جن تصویروں پر کاپی رائٹ ہوتا ہے ان تصویروں کو آپ اپنی ویب سائٹ یا اپنے بلاگ پر پوسٹ نہیں کرسکتے اگر آپ کاپی رائٹ والی امیجز کو پوسٹ کرتے ہیں تو آپ کا بلاگ گوگل سرچ پر رینک نہیں کرےگا اور گوگل ایڈسنس بھی مشکل میں ائے گا
کروم براؤزر
سب سے پہلے اپنے اسمارٹ فون پر گوگل پروڈکٹ کا کروم براؤزر اوپن کریں
براؤزر کے سرچ بار میں www.google.co.in. ٹائپ کر کے انٹر کریں
اسکے بعد بالکل اوپر دائیں جانب جو تین نقطے ہیں اسپر کلک کریں۔
نیچے کی تصویر ملاحظہ کیجیۓ
ان تین نقطوں پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے ایک مینو اوپن ہوگا اس مینو میں اب اپ ڈیسک ٹاپ سائٹ پر کلک کریں۔۔نیچے کی تصویر ملاحظہ کیجیۓ
اب آپ اوپر امیجس پر کلک کریں
اب آپ جو امیج سرچ کرنا چاہتے ہیں اسکا کیورڈ ٹائپ کریں
کیورڈ ٹائپ کرنے کے بعد آپ کے سامنے کچھ اس طرح سے رزلٹ آئیگا
اس رزلٹ میں ہمیں یہ نہیں پتہ کہ اس میں کون سی امیج کاپی رائٹ والی ہے اور کون سی امیج کاپی رائٹ فری ہے ہمیں کاپی رائٹ فری امیج ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے درج ذیل طریقے پر عمل کرنا ھوگا
اوپر ٹول کے آپشن پر کلک کریں۔۔ تصویر ملاحظہ کیجیۓ
ٹولس پر کلک کرنے کے بعد آپ کو ایک آپشن یوسیج رائٹس کا نظر آئیگا اس پر کلک کریں
یوسیج رائٹس پر کلک کرنے پر ایک ڈراپ ڈاؤن مینیو اوپن ہوگا اسمیں آپ دوسرے نمبر والے آپشن پر کلک کریں
لیبلڈ فار ری یوز وتھ موڈیفیکیشن پر کلک کرتے ہی آپ کو کاپی رائٹ فری امیجز کا مطلوب رزلٹ مل جائیگا۔۔۔۔۔۔
اگر آپ کو یہ پوسٹ کارآمد معلوم ہو تو براہ کرم نیچے کمنٹ باکس میں ضرور بتائیں کہ آپ کو یہ پوسٹ کیسی لگی۔ اور اسے اپنے دوستوں کے ساتھ وہاٹس اپ فیس بک وغیرہ پر ضرور شئیر کریں
شکریہ
اس پوری معلومات کا ویڈیو آپ یوٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں
0 Comments